پشاور کی تحصیل متھرا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع

Aug 06, 2023 | 11:24:AM
پشاور کی تحصیل متھرا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پشاور کی تحصیل متھرا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ 
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں 6 امیدوار مدمقابل ہیں، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی، حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 630 ہے، مرد ووٹرز ایک لاکھ 20 ہزار 738، خواتین ووٹرز کی تعداد 97 ہزار 892 ہے،تحصیل متھرا میں مجموعی طور پر 155 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، الیکشن کے لئے 496 پریزائیڈنگ افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

الیکشن کمیشن کے مطابق جے یو آئی سے رفیع اللہ، پی ٹی آئی سے انعام اللہ، جماعت اسلامی سے افتخار احمد، اے این پی سے عزیز غفار خان، پی پی پی سے علی عباس خان اور ن لیگ سے فضل اللہ میدان میں ہیں،یاد رہے کہ جے یو آئی (ف) سےتعلق رکھنے والے چیئرمین تحصیل متھرا فرید اللہ کی وفات پر نشست خالی ہوئی تھی۔