پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا جاری انتخابی شیڈول چیلنج

Aug 06, 2022 | 13:28:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پی ٹی آئی نے 9حلقوں کیلئے الیکشن کمیشن کا جاری انتخابی شیڈول چیلنج کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا جاری انتخابی شیڈول چیلنج کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے متفرق درخواست جمع کرائی ہے جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے انتخابی شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست زیرِ التوا ہے۔الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری ہونے کے باوجود شیڈول جاری کردیا، الیکشن کمیشن کا پانچ اگست کو جاری کردہ شیڈول معطل کیا جائے، پی ٹی آئی کے مرکزی کیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول معطل رکھا جائے۔ 

واضح رہے کہ عدالت چار اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کر چکی ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا اعلان کیا تھا۔