کرائے کے ترجمان جھوٹے،نواز شریف کی ویزا میں توسیع کی درخواست معمول کی کارروائی، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ میاں محمد نواز شریف کی ویزا درخواست مسترد ہونے پر کرائے کے ترجمانوں کی عید ہوگئی،برطانیہ میں ویزا میں توسیع کی درخواست معمول کی کارروائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ نواز شریف نے میڈیکل گراونڈ پر ویزے میں توسیع کی درخواست دی تھی، یہ کرائے کے ترجمان جھوٹے ترجمان ہیں، یہ کرائے کے ترجمان بیانات اور وفاداریاں تبدیلی کرتے رہتے ہیں،نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے وفاقی و صوبائی حکومت نے بھجوایا تھا۔ ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ جب تک ٹربیونل فیصلہ نہیں دیتا نواز شریف کا قیام قانونی ہے، یہ لوگ جھوٹے الزامات پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، نواز شریف کے وکلا نے ٹربیونل میں درخواست دائر کردی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف سزا سننے کے بعد بیٹی کے ساتھ پاکستان آئے تھے۔نیب نیازی گٹھ جوڑ نے مزید تفتیش کرنا تھی تو جیل میں کیوں نہ کی؟ ۔کونسا وزیر اعظم آج تک بیٹی کیساتھ نیب میں پیش ہوا؟ ۔ جو بیٹی کو ہاتھ پکڑ کر ملک واپس آئے، کہا جاتا ہے وہ بھاگ گئے، نیب کی حراست میں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے،نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں داخل کیا گیا۔3 سال میں احتساب کا بیانیہ دفن ہوگیا، کرائے کے ترجمانوں کو شرم آنا چاہے۔ کرائے کے ترجمان آٹا، چینی کی قیمتوں پر پریس کانفرنس نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا مزید67افراد کی جان لے گیا،مثبت کیسز کی شرح8.18فیصد