آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس،نئے وزیر اعلیٰ کیلئے ووٹنگ

Apr 06, 2022 | 09:17:AM
پنجاب اسمبلی، فائل فوٹو
کیپشن: پنجاب اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام  ہو گا ، نئے وزیر اعلیٰ کیلئے ووٹنگ ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ کا چنائو آج ہو گا، اجلاس پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے طلب کیا ہے جس میں  وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب بھی ہوگا۔ آج کا اجلاس مؤخر کرنے کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ ایک روز قبل ارکان کی جانب سے ایوان میں توڑ پھوڑ کے بعد مرمت کے لیے وقت درکار ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس 16 اپریل تک مؤخر کرنے کی منظوری  دی تھی اور اجلاس 16 اپریل کو دوبارہ طلب کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم اب پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ شام ساڑھے 7 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    سڑک پر آوارہ پھرتے بیل کا پولیس اہلکار کیساتھ انوکھا مذاق۔ ویڈیو وائرل