عمران خان نے ریڈلائن کراس کردی، خالد مقبول صدیقی

Sep 05, 2022 | 19:53:PM
ایم کیو ایم پاکستان، کنونیئر خالد مقبول صدیقی، عمران خان، ریڈلائن ، کراس کردی
کیپشن: خالد مقبول صدیقی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ عمران خان نے ریڈلائن کراس کردی ہے، جس کے بعد کسی کی بھی حب الوطنی پر سوال اٹھنا شروع ہو جائیں گے،تحریک انصاف کی قیادت سے اس بیان پر وضاحت کی امید رکھتا ہوں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ 2022 کے ابتدا سے ہی پاکستان کی سیاسی صورتحال غیر یقینی رہی ہے،گزشتہ کئی سالوں سے معیشت بھی نہیں سنبھل رہی ،ان کاکہناتھا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا تھا اور گزر رہا ہے، حالیہ دنوں میں پورے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔
کنونیئر ایم کیو ایم پاکستان نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت تھی ،قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ کرپشن بھی آج کی صورتحال کی وجہ ہے، سب کو اپنے حصے کا حق ادا کرنا ہے تاکہ پاکستان اس مشکل وقت سے نکل جائے ۔
خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ کوئی اس صورتحال سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کو عدم استحکام کی جانب لے جائے تو ریاست کا مفاد اس میں نہیں ،انہوں نے کہاکہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کے جلسے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے اس نازک وقت میں ملکی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنایا، وہ سرخ لکیر عبور کرلی جس کے بعد کسی کی بھی حب الوطنی پر سوالات اٹھنے شروع ہو جائیں ۔
کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ اداروں کے اندر بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی ہے،اس معاملے پر اداروں کو ان سے جواب طلب کرنا چاہیے ،میں تحریک انصاف کی قیادت سے اس بیان پر وضاحت کی امید رکھتا ہوں ۔ان کاکہناتھا کہ یہ وقت مل جل کر ساتھ چلنے کا نام ہے، جمہوریت وہ واحد راستہ ہے جس پر پاکستان ترقی کے منازل طے کرے گا،انہوں نے کہاکہ کل کے بیان نے شہباز گل کے بیانیہ کو پیش کیا ہے، پاکستان کی سلامتی سب کو برابر کا وفادار اور برابر کی عزت پر منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، ایف آئی اے تحقیقات میں بڑا انکشاف