وفاقی حکومت نے سابق وزیر خزانہ پر قانونی کارروائی کیلئے کام شروع کردیا

Sep 05, 2022 | 09:33:AM
وفاقی حکومت,رانا تنویر حسین,ننکانہ صاحب,مسلم لیگ ن,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے  سابق وزیر خزانہ شوکت ترین پر مقدمے کیلئے کام شروع کردیا ۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ آڈیو لیک کے معاملے پر شوکت ترین کے خلاف مقدمے کے لیے قانونی ٹیم کام کر رہی ہے۔شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ہماری قانونی ٹیم کام کر رہی ہے۔

ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مرضی سے آئی ایم ایف کو خط لکھا گیا۔ مہنگائی کو روکنا صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔

ضرور پڑھیں : پی ٹی آئی پر پابندی، ایف آئی اے نے مزید شواہد اکٹھے کر لیے
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پورا ملک سیلاب میں ڈوب رہا ہے لیکن عمران نیازی جلسوں میں مصروف ہے، عمران نیازی نے 4 سالہ دورِ حکومت میں کوئی گیس کا معاہدہ نہیں کیا، ہمیں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے۔واز شریف کے خلاف مقدمات حکومت نے ختم نہیں کرنے بلکہ نواز شریف عدالتوں سے سرخ رو ہوں گے، پارٹی میں اختلافات کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔