بغیر ویکسی نیشن بینکوں میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

Sep 05, 2021 | 22:36:PM
بغیر ویکسی نیشن بینکوں میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ صحت سندھ نے کہاہے کہ بینک خدمات کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے۔
کورونا ویکسی نیشن کے سلسلے میں سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے این سی او سی کو مراسلہ بھیج دیا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام بینک اور پوسٹ آفیسز صرف ویکسین کروانے والے کسٹمرز کو خدمات فراہم کریں، ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والوں سے خدمات کی فراہمی سے معذرت کی جائے۔
ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کی ایس او پیز سے متعلق بھی محکمہ صحت نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا۔محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کی ایس او پیز میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، جبکہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے ہوٹلز میں رہائش اور کھانا نہیں کھا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکا سمیت کئی ممالک کے انٹیلی جنس چیف کابل گئے۔جنرل فیض کے دورے پربھارت کو جلن کیوں۔فواد چودھری