سوزوکی سوئفٹ سیکنڈ جنریشن کی پیداوار اور کلٹس کی بکنگ بند

Sep 05, 2021 | 21:54:PM
سوزوکی سوئفٹ سیکنڈ جنریشن کی پیداوار اور کلٹس کی بکنگ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) پاکستان سوزوکی موٹرز کارپوریشن نے بارہ سال قبل متعارف کرائے جانیوالی ہیچ بیک سیڈان گاڑی سوزوکی سوئفٹ سیکنڈ جنریشن کی تیاری روک دی ہے جبکہ سوزوکی کلٹس کی بکنگ بھی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوزوکی کلٹس کے موجودہ ماڈل کی کچھ ہفتوں سے بکنگ نہیں کی جارہی. ذرائع کا کہنا ہے چپ کی قلت کی وجہ سے گاڑیوں کی تیاری روکی گئی ہے اور پہلے سے بک کئے گئے آرڈرزبھی تاخیر کا شکار ہیں۔
 ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے سوزوکی بھارت اورایشیا میں بھی چپ شارٹیج کی وجہ سے گاڑیوں کی تیاری روک دی گئی ہے۔سوزوکی کو اپنی حریف کمپنیوں ٹویوٹا اور ہنڈا کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے،جنہوں نے حال ہی میں نئے ماڈلز متعارف کرائے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔معروف ما ڈل کے ساتھ ریمپ پر نا خوشگوار واقعہ پیش آ گیا۔۔ویڈیو وائرل