گھی  اور تیل کی قیمتوں پر بڑا ریلیف ملے گا

Oct 05, 2022 | 20:00:PM
گھی, تیل ,قیمتوں ,ریلیف ,وزیراعلیٰ پنجاب, احساس پروگرام
کیپشن: گھی  اور تیل(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس راشن رعایت پنجاب کے تحت رجسٹریشن جاری ہے،دال، گھی یا پکانے کے تیل پر 40 فیصد تک رعایت ہوگی۔

  تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ احساس راشن رعایت پنجاب کے تحت گھرانوں اور کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن جاری ہے،دکاندار کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ کھول کر شامل ہوسکتے ہیں اور جو دکاندار پہلے سے شامل ہیں ان کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے 100 ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے، 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ جو گھرانے اس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں اس کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے رجسٹریشن کروائیں۔