ڈارک ویب پر1.5 ارب صارفین کی ذاتی معلومات برائےفروخت۔ ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف۔۔فیس بک کی تردید

Oct 05, 2021 | 17:33:PM
ڈارک ویب،پر،فیس بک،صارفین ،کا ،ڈیٹا لیک
کیپشن: ڈا رک ویب،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)  تقریباً 1.5 ارب فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق پرائیویسی افیئرز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز  گروپ کے ایک رکن نے ستمبر میں  معلومات کو ہیک کرنے کا دعویٰ کیا اور اسے ڈارک ویب پر مختلف ٹکڑوں میں فروخت کے لیے پیش کیا۔ نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جب 10 لاکھ صارفین کی معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تو اس سے 5 ہزار امریکی ڈالرز طلب کیے گئے۔مبینہ طور پر لیک ہونے والی معلومات میں ہر فیس بک صارف کا نام ، ای میل پتہ ، مقام ، جنس ، فون نمبر اور یوزر آئی ڈی شامل ہے۔

 فیس بک کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں ان کی سروسز کی بندش نے اس کے بہت سے اندرونی ٹولز اور سسٹمز کو بھی متاثر کیا جو وہ اپنے روزمرہ کے کاموں میں استعمال کرتا ہے جس کی وجہ سے اس مسئلے کی فوری تشخیص اور حل کرنے کا عمل مزید پیچیدہ ہوگیا تھا۔

 فیس بک نے بتایا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے ڈیٹا سینٹرز کے درمیان نیٹ ورک ٹریفک کو بحال رکھنے والے بیک بون راؤٹرز میں کی جانے والی تبدیلیوں کی وجہ سے اس مسئلےنے جنم لیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اب اس کی سروسز واپس آن لائن ہو چکی ہیں اور انہیں باقاعدہ آپریشنز میں مکمل طور پر واپس لانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔تا ہم فیس بک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس بندش کی بنیادی وجہ ناقص کنفگریشن ہی تھی، اس بات کا بھی کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اس بندش کے دوران صارفین کا ڈیٹا لیک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:’ہیپی برتھ ڈے پی ایم آئی کے ‘ ۔۔وزیر اعظم کیلئے 69 ویں سالگرہ پر ٹویٹر پرمبارکبادوں کا ڈھیر