صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن   

Nov 05, 2023 | 12:30:PM
 گوجرانوالہ ڈویژن میں صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 20,000 لٹر سے زاٸد دودھ کی چیکنگ کی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا زاہد) گوجرانوالہ ڈویژن میں صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 20,000 لٹر سے زاٸد دودھ کی چیکنگ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور فیٹ انتہائی کم ہونے پر3000لٹر سے زاٸد دودھ اور 34کلو پاؤڈر تلف، 1 ڈیری یونٹ بند کر کے  مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کے مطابق قوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 70,000روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ ملک پاؤڈر دودھ بنانے کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا، یونٹ فی الفور بند کر دیا گیا۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور لازم ریکارڈ کی عدم دستیابی بھی پائی گئی۔ متعدد بار اصلاحی نوٹسسز جاری کرنے کے باوجود اصلاح نا کی گئی۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان سے واپس جانیوالے افغان بچوں میں گرم ملبوسات،کپڑے تقسیم

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بزرگوں کی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ صحت بخش غذا کی یقینی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔ گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے مفت چیک کروایا جا سکتا ہے۔