نیپال اور عمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کوالیفائی کر لیا

Nov 05, 2023 | 09:54:AM
نیپال اور عمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کوالیفائی کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیپال اور عمان کی کرکٹ ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

نیپال اور عمان نے آئندہ سال ہونےوالے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024کے لیے کوالیفائی کر لیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایشیا کوالیفائرز میں عمان نے سیمی فائنل میں بحرین کو اور دوسرے سیمی فائنل میں نیپال نے متحدہ عرب امارات کو ہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال کے بعد سعودی عرب کی کرکٹ میں دلچسپی، بڑی لیگ میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

 نیپال نے 9 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے جبکہ عمان تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایشیا کوالیفائرز کا فائنل 5 نومبر کو عمان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایشیا کوالیفائرز کی میزبانی نیپال کے شہر کٹھمنڈو اور کرتی پور نے کی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار 2024 کے ایڈیشن میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی، یہ ایونٹ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے۔