کوئٹہ: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی کارروائی کے دوران پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 منشیات فروش ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر بھوسہ منڈی کے قریب خالق شہید تھانہ پولیس نے منشیات فروش اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم اور اسکے بھائیوں نے پہلے پولیس پر پتھراؤ کیا اور بعد میں فائرنگ شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، تلخ کلامی پر سیکیورٹی گارڈ نے دوسرے گارڈ کو قتل کردیا
پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں منشیات فروش تین بھائی حبیب اللہ، فدا محمد اور حاجی محمد زخمی ہوئے جبکہ ایک منشیات فروش اشتہاری ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کواسپتال منتقل کرنے کے دوران 2 ملزمان حبیب اللہ اور فدا محمد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ملزم کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے منشیات کے اڈے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔