پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپہ، ڈی جی انٹی کرپشن و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

May 05, 2023 | 11:07:AM
پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپہ، ڈی جی انٹی کرپشن و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سا بق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے گھر پر انٹی کرپشن اور پولیس کے ریڈ کرنے کے معاملے پر ڈی جی انٹی کرپشن سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔ ڈی جی انٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ و دیگر افسران نے معافی نامہ پیش کیا۔

سماعت کے بعد عدالت نے معافی نامے کی تحریر میں ترمیم کرکے دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت دی جس کے جواب میں لاء آفیسر نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق افسران نے تحریر ی غیر مشروط معافی نامہ پیش کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پولیس  پر حملہ کا معاملہ،پرویز الٰہی کی 11 مئی تک عبوری ضمانت منظور 

اسکے جواب میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا ’یہ نہ لکھیں کہ عدالتی حکم پر تحریری معافی مانگی جارہی ہے‘۔

ایڈیشنل ڈی جی انٹی کرپشن وقاص حسن نتھوکا، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف اور ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت کیجانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔