ملک بھرمیں فیس بک اور انسٹا گرام اچانک بند ہونے کے بعد دوبارہ بحال

Mar 05, 2024 | 21:14:PM
ملک بھرمیں فیس بک اور انسٹا گرام اچانک بند ہونے کے بعد دوبارہ بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ملک بھر میں فیس بک اور  انسٹا گرام  سروس اچانک بند  ہونے کے بعد دوبارہ بحال ہو گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل ایپ فیس بک اکاؤنٹ اچانک لاگ آؤٹ ہو گئی ، انسٹا گرام سروس بھی متاثر ہو ئی ، خبرایجنسی کے مطابق میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور فیس بک  سرور ڈاؤن ہوا، جسکے باعث دنیا بھر میں انسٹاگرام اور فیس بک صارفین  پریشانی سے دوچارہوئے ،،صارفین کو سیشن ایکسپائرڈ کے پیغامات موصول  ہوئے اور پھر اکاونٹ لاگ آؤٹ ہو گئے ،،میٹا، انسٹا گرام اورفیس بک بندش ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، فیس بک  انسٹا گرام بند کیوں ہوئے ایکس پر دنیا بھر میں بحث چھڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : امیر بالاج کے قاتل کے زیر استعمال گاڑی کس کی نکلی؟ پولیس تحقیقات میں اہم انکشاف