تمام ارکان ا عتماد کے ووٹ کیلئے حاضری یقینی بنائیں،عدم حاضری پر نااہلی کی کارروائی ہو گی ،وزیراعظم کا خط

Mar 05, 2021 | 22:43:PM
تمام ارکان ا عتماد کے ووٹ کیلئے حاضری یقینی بنائیں،عدم حاضری پر نااہلی کی کارروائی ہو گی ،وزیراعظم کا خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو خط تحریرکردیا،وزیراعظم عمران خان نے بطور چیئرمین پی ٹی آئی خط تحریرکیا، خط میں کہاگیاہے کہ 12بج کر15 منٹ کے بعد اسمبلی ہال اور چیمبر کے دروازے بند ہو جائیں گے ،سوا12 بجے کے بعد کسی رکن کو اسمبلی ہال میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
خط میں مزید کہاگیاہے کہ پارٹی کی ہدایت کے مطابق تمام ارکان کوا عتماد کے ووٹ کیلئے حاضری یقینی بناناہوگی،عدم حاضری کی صورت میں رکن کیخلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے، وزیراعظم نے خط میں کہاہے کہ پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی پر اعلامیہ الیکشن کمیشن میں پیش کیاجاسکتا ہے،غیرحاضری رکن کیخلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ایکشن لیاجائے گا۔