قومی سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس: سیاسی و عسکری قیادت شریک

Jul 05, 2022 | 15:52:PM
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،سیاسی و عسکری قیادت،پارلیمنٹ،وزیراعظم شہبازشریف
کیپشن: اجلاس میں غیرمتعلقہ افراد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر مکمل پابندی عائد/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس جاری ہے، جس میں وزیراعظم سمیت دیگر اراکین شریک ہیں۔

 اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، ایم کیوا یم رہنماء خالد مقبول صدیقی، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، وزیراعظم کے معاون خصوصی اویس نورانی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کا کیس: سپریم کورٹ کا بڑا حکم

اجلاس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔

سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کیلئے انتظامات مکمل ہیں، اجلاس میں غیرمتعلقہ افراد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس ہونے کے باعث میڈیا کو بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔