دعا زہرا کیس میں پیشرفت: عدالت سے بڑی خبر آگئی

Jul 05, 2022 | 09:35:AM
دعا زہرا کیس،نکاح خواں، گواہ،درخواست ضمانت،پولیس
کیپشن: پولیس نے ہمیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے: درخواستگزار/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دعا زہرا کے مبینہ اغواء کے کیس میں گرفتار نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

 عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 7 جولائی کو مقرر کر دی۔ نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

 درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پولیس کی جانب سے کیس کا سی کلاس چالان پیش کیا گیا ہے، پولیس نے ہمیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دعا زہرا کے شوہر کی گرفتاری، تہلکہ خیز خبر آگئی

خیال رہے گزشتہ روز دعا زہرا کے والد کی جانب سے مقرر کردہ وکیل جبران ناصر نے کراچی کی مقامی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سال کے قریب ہے، اس کا مطلب ہے کہ وہ ابھی 15 سال کی بھی نہیں ہوئیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ نئی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اب سندھ پولیس کل دوپہر تک ظہیر احمد کو گرفتار کرلے گی کیونکہ ان پر اغوا کا کیس درج ہے، صرف 2 ہفتے قبل پولیس کے اعلیٰ حکام یہ کہہ چکے ہیں کہ اس کیس میں کچھ نہیں بچا، اس لیے اسے بند کر دیا جائے، لیکن آج آنے والی رپورٹ سے ثابت ہوا کہ کیس کی تفتیش ٹھیک سے نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیس سندھ پولیس اور سندھ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ اس طرح یہ کیس ختم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اغوا اور چائلڈ میرج کا کیس ہے۔