غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگاورنہ ردعمل دیں گے:طالبان ترجمان

Jul 05, 2021 | 14:36:PM
غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگاورنہ ردعمل دیں گے:طالبان ترجمان
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  افغان طالبان  کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ انخلا کی ڈیڈ لائن کے بعد کانٹریکٹرز سمیت کوئی غیر ملکی فوجی افغانستان میں نہیں رہنا چاہیے، تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگا ورنہ ردعمل دیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان ترجمان  نےکہا کہ سفارت کاروں، غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر غیر ملکیوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا، لہذا ملک میں کسی بھی حفاظتی فورس کی ضرورت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں حتمی فیصلہ ان کی قیادت کا ہوگا، افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ابھی تک انتخابات کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا۔ ملک میں غیر ملکی افواج کا موجود رہنا دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:  5 جولائی کو ہمیشہ ایک سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جائیگا:بلاول