غیرقانونی شراب لائسنس کیس: نیب عدالت نے عثمان بزدار کی درخواست ضمانت نمٹا دی

Jan 05, 2023 | 11:41:AM
غیرقانونی شراب لائسنس کیس: عدالت نے عثمان بزدار کی درخواست ضمانت نمٹا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) احتساب عدالت نمبر 2 کے جج نسیم احمد ورک نے غیرقانونی شراب لائسنس کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی گئی۔

اس موقع پر عثمان بزدار احتساب عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے، جہاں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کی  درخواست ضمانت نمٹا دی۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ نیب لاہور نے انکوائری بند کرنے کیلئے اسلام آباد آفس کو شفارشات بھجوا دی ہیں۔

اس موقع پر عثمان بزدار کے وکیل نے کہا کہ درخواست ضمانت واپس لے چکے ہیں اب ضمانت کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ شراب لائسنس اجراء انکوائری میں عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے، اس لیے عثمان بزدار کے وارنٹ جاری نہیں کیے گئے۔ نیب  انکوائری بند کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر رشوت لیکر شراب لائسنس جاری کرنے کا الزام تھا۔