انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ۔۔ اوپن مارکیٹ میں سستا 

Jan 05, 2022 | 21:37:PM
روپے۔امریکی کرنسی۔فاریکس۔یورو۔پاﺅنڈ۔اوپن مارکیٹ
کیپشن: امریکی ڈالر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید 176.70روپے سے بڑھ کر176.75روپے اور قیمت فروخت176.80روپے سے بڑھ کر176.90روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 178.50روپے سے گھٹ کر178.30روپے اور قیمت فروخت179روپے سے گھٹ کر178.80روپے پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔سونا مہنگا۔۔۔فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ جانیے
 فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 198روپے سے بڑھ کر198.70روپے اور قیمت فروخت200روپے سے بڑھ کر200.70روپے پر جا پہنچی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 236.50روپے سے بڑھ کر238روپے اور قیمت فروخت 239.50روپے سے بڑھ کر240روپے ہو گئی ۔
یہ بھی پڑھیں۔لندن کی عدالت نے لارڈ نذیر احمد پرجنسی زیادتی الزامات کیس کا فیصلہ سنا دیا