بارشیں۔۔سردی میں اضافہ۔۔تعلیمی ادارے بند۔۔بچوں کی موجیں لگ گئیں

Jan 05, 2022 | 11:57:AM
آزادکشمیر،  پنجاب،سندھ،موسم،سکول بند، سردی
کیپشن: سکول  کے بچے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث سکولوں کو مزید بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے  جبکہ آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کردیاگیا ۔

 ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ،آزاد کشمیر میں  سردی سے نظام زندگی متاثر ہورہا ہے، سردی کی شدت میں اضافے کے باعث حکومت نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 8جنوری تک بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ  پنجاب میں پہلے مرحلے میں لاہور سمیت کچھ اضلاع میں 23دسمبر سے6جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا،یہ چھٹیاں اس وقت جاری ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں پنجاب کے باقی اضلاع میں 3دسمبر سے13جنوری تک چھٹیوں کا آغاز ہوا۔موسم کی بگڑتی صورتحال  کے حوالے سےاگر محکمہ تعلیم نے مزید چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا تو پہلے مرحلے میں بند ہونے والے سکول بھی 13جنوری تک بند رہیں گے اسطرح طلبامزید ایک ہفتے چھٹیوں کے مزے لیں گے۔

دوسری جانب  سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات   ختم ہوگئیں اورتعلیمی ادارے 2 جنوری  کوکھل گئے،محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں بڑھا رہے ۔اس کے علاوہ  سندھ حکومت نے نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2022 سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،آٹھویں جماعت تک سالانہ امتحانات 10 سے 20 مارچ تک ہونگے جبکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے۔اس کے علاوہ انٹر کے امتحانات 18 جون سے شروع ہونگے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اس سال امتحانات مکمل نصاب سے لئے جائیں گے۔

 یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے 10 روز کیلئے موسم سرما کی تعطیلات دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیںواٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کر دیا