بھارت کا اپنی فضائیہ کو جدید کرنے کا منصوبہ،اربوں ڈالر کے56ٹرانسپورٹ طیارے خریدے گا

Jan 05, 2021 | 20:57:PM
 بھارت کا اپنی فضائیہ کو جدید کرنے کا منصوبہ،اربوں ڈالر کے56ٹرانسپورٹ طیارے خریدے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز )بھارت اپنے جنگی جنون پر قابو پانے میں ناکام ،فضائیہ کو جدید بنانے کیلئے طیارہ ساز کمپنی ایئر بس سے اڑھائی ارب ڈالر کے56 سی 295ٹرانسپورٹ طیارے خریدنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت اپنے فضائی بیڑے سے پرانے AVRO-748 ٹرانسپورٹ طیار ے تبدیل کرنا چاہتا ہے۔اس سلسلے میں بہت جلد ایئر بس سے معاہد ہ طے پا جائے گا ،وزارت دفاع، ٹاٹا ایڈوانس سسٹمز لمیٹڈ اور ایئر بس معاہدے پر دستخط کرینگے۔معاہد ے کے تحت ایئر بس 16 طیارے تیا رحالت میں بھارتی فضائیہ کو فراہم کرے گی جبکہ 40طیارے نجی شعبے کی شراکت سے اور ایئر بس کی نگرانی میںبھارت میں تیار کئے جائیں گے۔بھارتی وزارت دفاع کے مطابق اس سلسلے میں فنڈز کی منظوری حتمی مراحل میں ہے،بہت جلد منصوبے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔16 طیارے 2برسوں میں بھارت کو مل جائیں گے جبکہ باقی40طیارے آئندہ 8سالوں میں اسمبل ہونگے۔
واضح رہے کہ بھارت میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سکیوریٹی معاملات میں نجی شعبے کو شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ AVRO-748طیارے 1960 کے اوائل میں بھارتی فضائیہ میں شامل کئے گئے تھے،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سنٹر فار ایئر پاور سٹڈیز ایئر وائس مارشل (ر) منموہن بہادر کے مطابق ان طیاروں کو کافی پہلے تبدیل ہو جانا چاہئے تھا،اس سلسلے میں گزشتہ 8سالوں سے سندیدگی سے کام ہو رہا تھا۔