ایم کیوایم کا بلدیاتی انتخابات کیخلاف 12فروری کو دھرنا دینے کا اعلان

Feb 05, 2023 | 22:52:PM
ایم کیوایم کا بلدیاتی انتخابات کیخلاف 12فروری کو دھرنا دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیوایم پاکستان نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر 12 فروری کو کراچی میں فوارہ چوک پر دھرنے کا اعلان کردیا،سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کےلئے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو الٹی میٹم دے رہے ہیں، کراچی کا ایوان اگلے اتوار سے فوارہ چوک پر لگے گا، وہیں فیصلہ ہوگا کون ایم این اے اور کون میئر ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ 16 مارچ کو اپنی کھوئی ہوئی نشستیں واپس لینگے ،پہلے بھی کہا تھا تم سے یہ 14 سیٹیں واپس لینگے ،اب دوسرا الیکشن واپس لینا ہے جس سے دستبردار ہوئے تھے ،اپنا حق لینے کیلئے اب گھر سے نکلیں گے ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ تمام شعبہ جات کے دفاتر وہیں سے چلائیں گے،اپنا گھر جو شفٹ کر سکتا ہے وہ بھی وہاں کر دے ،دھرنا بھی ایسا ہوگا کہ سب دھرا کا دھرا رہ جائے ،18 مارچ کو کراچی واپس کراچی والوں کے پاس آ چکا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ : منوچان روڈ پر دستی بم حملہ، 2افراد زخمی
ان کاکہناتھا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین موڑ سے گزر رہا ہے ،کوئی فیصلہ کرنے والا نہیں ہے ،معیشت آخری سانسیں لے رہی ہے ،معیشت سیاست کو اپنے ساتھ لیکر ڈوب جائے گی ،
ان کا کہناتھا کہ آج بانیان پاکستان کی اولادوں مہاجروں کے نمائندوں حق پرستوں کی امیدوں کےلئے ایک فیصلہ کن وقت ہے،یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے کارکنان اور میری ماؤں بہنوں نے کرنا ہے،پاکستان نازک موڑ پر ہے اور کوئی فیصلہ کرنے والا نہیں،کمزور معیشت اس ملک کی سیاست اور جمہوریت کو بھی لے کر ڈوب جائے گی،دوستوں ساتھیوں وہ وقت آگیا ہے جس کیلئے اتنے سال انتظار کیا،کروڑوں مہاجر آج کی رات آپ کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہونگے،آج پاکستان کے محسن، اس شہر کے بیٹے جس نے اس شہر پر دست شفقت رکھا وہ نہیں رہا،شہر کے اس بیٹے نے اس شہر کو مضبوط بنیادی جمہوریت لوکل گورنمنٹ کا نظام دیا،آج پاکستان کو مشرف دور کی بنیادی جمہوریت اور معیشت چاہئے ،ہم سب ان کے لئے دعا گو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پٹرول مزید 50 روپے مہنگا کرنے پر آمادہ ہو چکی ہے،شاہ محمود قریشی