اداکارہ یمنیٰ زیدی کی پہلی فلم کا آفیشل پوسٹر جاری

Dec 05, 2023 | 10:18:AM
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی پہلی فلم کا آفیشل پوسٹر جاری
کیپشن: اداکارا یمنیٰ زیدی کی پہلی فلم کا آفیشل پوسٹر جاری
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب - نام یاد رکھنا‘ کا آفیشل پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یمنیٰ زیدی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی نئی فلم کا باضبطہ طور پر اعلان کیا، انہوں نے فلم کا آفیشل پوسٹر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’آئیے چلتے ہیں ہم اپنے پہلے آفیشل پوسٹر کے ساتھ نایاب کی دنیا میں قدم رکھتے ہیں، اسی جوش و جذبے کے ساتھ جو ہمارے مرکزی کردار میں نظر آ رہا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کی دوسری شادی، شوہر کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے؟

اداکارہ نے فلم کی کہانی بیان کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اس دنیا کی افراتفری میں خوابوں کو حاصل کرنے کی خواہش و دوڑ میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں، ایک پُرجوش اور زندگی کے اتار چڑھاؤ سے بھرپور کہانی کے لیے تیار رہیں‘‘۔

عمیر نثار علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ سے یمنیٰ زیدی پہلی بار بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے والی ہیں، اداکارہ فلم میں ایک کرکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں۔

رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی پیشکش بننے والی اس فلم کا سکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، عدنان صدیقی، محمد فواد خان، عثمان خان، احتشام الدین، فریال محمود، امِ ہانی طہٰ سمیت دیگر شامل ہیں۔