فلڈ رسپانس سنٹر بند ،تعمیر نو و بحالی کیلئے نئی حکمت عملی اپنائیں گے:احسن اقبال

Dec 05, 2022 | 19:25:PM
فلڈ, رسپانس ,سنٹر,تعمیر نو, حکمت عملی ,احسن اقبال
کیپشن: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ نیشنل فلڈ رسپانس سینٹر کو خاص مقصد کیلئے بنایا گیا تھا ،حکومت نے نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کو آرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بحالی اور تعمیرنو کی کوششوں کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کی ہے۔

اسلام آباد میں این ایف آر سی سی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل فلڈ رسپانس سینٹر کو خاص مقصد کے لئے بنایا گیا تھا جس  کے بعد اسے بند کیا جا رہا ہے،حکومت نئے نظام کے تحت سیلاب کے بعد کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی کوششیں جاری رکھے گی اور نئے ادارہ جاتی سیٹنگ کے بعد متعلقہ حکام اور صوبوں کے ساتھ مل کر بحالی اور تعمیر نو میں معاونت اور نگرانی جاری رہے گی،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔