کنگنا رناوت ایک بار پھر تنقید کی زد میں  

Dec 05, 2020 | 11:39:AM
کنگنا رناوت ایک بار پھر تنقید کی زد میں  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بالی وڈ فلم کوئن کی اسٹار کنگنا رناوت سوشل میڈیا پر متعدد معاملات پر اپنی رائے دینے سے نہیں کتراتی، اور  مختلف معاملات میں بلاوجہ ٹانگ اڑانے کی وجہ سے انہیں اکثر مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ جاتا ہے۔


تفصیلات کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ہندو انتہا پسندنظریات سے متاثر اداکارہ کنگنا رناوت اس بار اپنی متنازع ٹوئٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج میں شامل بھٹنڈا کی ایک بزرگ خاتون مہندر کور کی  تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کنگنا رناوت نے احتجاج میں شامل بزرگ خاتون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ 100 روپے کے عوض احتجاج میں پہنچ گئیں۔بعدازاں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی یہ متنازع ٹوئٹ تو فوراً ڈیلیٹ کر دی لیکن بھارتی شوبز شخصیات  سمیت عوام کی جانب سے ان پر تنقید کے تیر برسانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔