افریقن فٹبالر کار ہائی جیکنگ کے دوران ہلاک

Apr 05, 2024 | 08:16:AM
 جنوبی افریقہ کے 24 سالہ فٹبالر لیوک فلورس کو کار ہائی جیکنگ کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے 24 سالہ فٹبالر لیوک فلورس کو کار ہائی جیکنگ کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ بدھ کی رات فلوریڈا کے مضافاتی علاقے جوہانسبرگ میں ایک پیٹرول اسٹیشن پر افسوناک واقعہ پیش آیا جب نیشنل فٹبالر لیوک فلورس کو کار ہائی جیکنگ کے دوران ملزمان نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ماویلا ماسونڈو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ افراد نے اسے آتشیں اسلحہ سے اشارہ کیا اور اسے اپنی گاڑی سے باہر نکال لیا، بعدازاں اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ملک کے مقبول ترین کلبوں میں سے ایک اور 12 مرتبہ لیگ چیمپئن رہنے والے کیزر چیفس نے فلورس کی موت کو افسوسناک قرار دیا۔

مزید پڑھیں :  آئی ایم ایف نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان سے بات چیت پر راضی ہو گیا

وزیر کھیل زیزی کوڈوا نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ پرتشدد جرائم کی وجہ سے ایک اور زندگی ختم ہو گئی ہے۔ پولیس معاملے کو سنبھال رہی ہے اور مناسب وقت پر مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ فلورس نے گزشتہ سال کیزر چیفس کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس سے قبل وہ سپر سپورٹ یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے رہے۔ انہوں نے 2021 میں ٹوکیو اولمپکس میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی بھی کی تھی۔ لیوک فلورس نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013 میں اوبنٹو کیپ ٹاؤن اکیڈمی میں کیا تھا۔