پاکستان معاشی حالات سے ابھر کر سامنے آئے گا ، سری لنکن ہائی کمشنر

Apr 05, 2023 | 20:25:PM
 پاکستان معاشی حالات سے ابھر کر سامنے آئے گا ، سری لنکن ہائی کمشنر
کیپشن: سری لنکن ہائی کمشنر وائس ایڈمرل موہن وجے وکرما
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سری لنکن ہائی کمشنر وائس ایڈمرل موہن وجے وکرما نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشی حالات پر ہماری بھی نظر ہے ،سری لنکا بھی ایسے حالات کو دیکھ چکا ہے،پاکستانی ایسی قوم ہے جو اس مشکل حالات سے نکل جائے گی،پاکستان کا ماضی یہ ہی بتاتا ہے کہ یہ قوم کچھ بھی کرسکتی ہے ،ہمیں لگتا ہے پاکستان معاشی حالات سے ابھر کر سامنے آئے گا ۔
24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے وکرما نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کی دوستی آج سے نہیں بلکہ 1948 سے قائم و دائم ہے ،دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون ایک مثال ہے ،ان کاکہناتھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط ہیں ،پاکستان کا پہلا تجارتی معاہدہ سری لنکا سے ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شیبا بٹ کو ہارٹ ٹیک ، ہسپتال داخل
سری لنکن ہائی کمشنر نے کہاکہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان فری ٹیکس 4 ہزار مصنوعات کی تجارت ہورہی ہے ،سری لنکا فارما سوٹیکل اور کپاس سب سے زیادہ خریداری کررہا ہے ،سری لنکا نے گزشتہ سال 4 ہزار ملین کی پاکستان سے تجارت کی، کورونا کے دوران پاک سری لنکا کے درمیان تجارتی حجم میں کمی ہوئی ،سری لنکا میں کورونا کے دوران سیاحتی شعبہ بند ہو جس سے بہت نقصان ہوا ،اب سری لنکا دوبارہ معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ۔
موہن وجے کرما کاکہناتھا کہ پاکستانی عوام سیاحت کیلئے دوسرے ممالک کا رخ کرتے ہیں ،پاکستانی سیاحوں کیلئے سری لنکا ایک بہترین اور سستا ملک ہے ،پاکستانی سیاحوں کیلئے سری لنکا کا ویزا بہت آسان کردیا گیا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ مجھے پاکستان بہت اچھا لگتا ہے ،میں پاکستان کو بہت دیکھا ہے خاص طور پرلاہور اورکراچی کو،انہوں نے کہاکہ سری لنکا ایک ویلفیئر سٹیٹ ہے جہاں تمام قسم کی تعلیم مفت دی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے 2 بڑوں میں سردجنگ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے چارج چھوڑ دیا
سری لنکن ہائی کمشنر نے کہاکہ کراچی سے کولمبو تک بحری جہاز چلانے پر سوچا جاسکتا ہے،کراچی سے بحری جہاز سے کولمبو تک کاسفر3 دن کا ہوگا ،ان کاکہناتھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ تعلقات بہترین نوعیت کے ہیں ،پی ایس ایل ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے ،میں خود بھی پی ایس ایل شوقین ہوں اور میچز میدان میں بھی دیکھنے گیا ،ان کاکہناتھا کہ پی ایس ایل میں مستقبل میں سری لنکا کے کھلاڑی بھی نظر آئیں گے ۔
موہن وجے کرما کاکہناتھا کہ پاکستانی معاشی حالات پر ہماری بھی نظر ہے ،سری لنکا بھی ایسے حالات کو دیکھ چکا ہے،پاکستانی ایسی قوم ہے جو اس مشکل حالات سے نکل جائے گی،پاکستان کا ماضی یہ ہی بتاتا ہے کہ یہ قوم کچھ بھی کرسکتی ہے ،ہمیں لگتا ہے پاکستان معاشی حالات سے ابھر کر سامنے آئے گا ،پاکستان ایک بڑا ملک ہے جس کے پاس وسائل کی بھرمار ہے۔
ان کاکہناتھا کہ سری لنکا اور پاکستان دونوں ممالک نے سیاحتی ویزا آسان کردیا جبکہ سری لنکا جانے والے سیاحوں کیلئے سستے ہوٹل اور ٹرانسپورٹ بھی فراہم کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا