بس میں کرنٹ۔میلے جانیوالے8 مسافر جھلس گئے،3کی موت 

Apr 05, 2022 | 17:57:PM
بجلی، تاریں، گرنے، جلنے، بس
کیپشن: بجلی کی تاریں گرنے سے جلنے والی بس (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست راجھستان میں پاکستانی سرحد کے قریب واقع جیسلمیر   ضلع میں آج صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک بس کرنٹ کی زد میں آ گئی۔ جس کے باعث بس میں سوار 8 مسافر جھلس گئے۔ آٹھ میں سے3 لوگوں  کی موت ہو چکی ہے جبکہ پانچ دیگر زیر علاج ہیں۔ مسافروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ 

میڈیا رپورٹس میں بھارت کی مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ جیسلمیر سے 15 کلومیٹر دور صدر تھانہ علاقے میں صبح 10 بجے پولجی کی ڈیری کے قریب پیش آیا۔ علاقے کے کھنیا اور کھوئیالہ گاؤں کے دیہاتیوں نے ایک پرائیویٹ بس کرائے پر لے کر لوک دیوتا سنت سدارام کے میلے میں شرکت کی۔ یہ حادثہ وہاں سے واپس آتے ہوئے پیش آیا۔ حادثے کے بعد کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور گاؤں والوں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا۔ رپورٹ کے مطابق پولجی کی ڈیری کے قریب سڑک کی اونچائی بڑھانے کا کام جاری ہے۔ اس کے اوپر سے گزرنے والی تاریں تھوڑی نیچے ہو گئی تھیں۔ بس کے اندر کے علاوہ اس کی چھت پر بھی عقیدت مند بیٹھے ہوئے تھے۔ وہاں سے نکلتے وقت بس کی چھت پر بیٹھے مسافر اوپر سے گزرنے والے بجلی کے تاروں کے ساتھ رابطے میں آ گئے۔ جیسے ہی وہ کرنٹ کی لپیٹ میں آیا، کرنٹ پوری بس میں پھیل گیا۔ لیکن پھر بھی ڈرائیور نے بروقت بس کو آگے بڑھایا جس کی وجہ سے کرنٹ کچھ دیر ہی چل سکا۔ لیکن تب تک آٹھ افراد کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس چکے تھے۔اطلاع ملتے ہی گاؤں والے اور پولیس موقع پر پہنچ گئے اور تمام زخمیوں کو جیسلمیر کے جواہر ہسپتال لے گئے۔ وہاں پر ڈاکٹروں نے تین زخمیوں کو مردہ قرار دیا۔ پانچ شدید زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے سبھی میگھوال سماج سے بتائے جا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں بہت زیادہ مسافروں کو بٹھایا گیا تھا۔ بس کے اندر جگہ نہ ہونے پر لوگ اس کی چھت پر بیٹھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے توانائی کی درآمدات میں اضافہ بھارت کے مفاد میں نہیں،امریکا