جانیے!!!چھوٹی الائچی کے بڑے فوائد

Apr 05, 2022 | 11:13:AM
چھوٹی الائچی، فائل فوٹو
کیپشن: چھوٹی الائچی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سبز الائچی پاک و ہند سمیت ایشیائی ممالک میں گھروں میں عام مستعمل ہے اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ریاست میسور کی الائچی بہترین ہے۔ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں یہ پائی جاتی ہے۔ اردو اور ہندی میں اسے چھوٹی الائچی یا سبز الائچی اور انگریزی میں کارڈاموم کہتے ہیں۔

چھوٹی سی الائچی بڑے بڑے فائدے رکھتی ہے جن میں سے چند ایک درج زیل ہیں۔۔نظام انہضام : کھانے کے بعد سونف اور الائچی کے ہموزن مرکب کا استعمال کھانے کو ہضم کرنے میں بے حد مددگار ہے۔ موٹاپے اور پیٹ بڑھنے میں فائدہ مند ہے، مقوی معدہ ہے یہ تیزابیت کو ختم کرتی ہے۔

خوابیدگی کے خمار کو کم کرتی ہے جبکہ معدے میں پانی کی مقدار کو کنٹرول کرتے ہوئے ریاح پیدا ہونے سے روکتی ہے۔ بدہضمی سے ہونیوالی گیس اور سردرد کیلئے سبر چائے میں الائچی ڈال کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔ الائچی معدے میں موجود لعالی جھلی کو مضبوط بناتی ہے، اس لیے یہ تیزابیت کیلئے اکسیر ہے۔ اس کو چبانے سے منہ بننے والے لعاب میں بھی اضافہ ہوتا ہے ، جو خوراک کو ہضم کرنے میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

السر کی بیشتر اقسام میں بھی فائدہ مند ہے۔ تبخیر اور السر میں اس کا درج ذیل مرکب انتہائی مفید ہے۔سفوف تبخیر: سبز الائچی ، سونف ، طیا شیر کبود انڈیا ، کشنیز ہموزن سفوف بنالیں اورا یک چمچ چائے والا ہر کھانے کے بعد استعمال کریں۔ ہیضہ اور دست آنے کی صورت میں الائچی کا عرق پلانا بے حد مفید ہے۔ الائچی خورد دافع اسہال اور کمزوری امعامیں بے حد مفید ہے۔ اس کیلئے الائچی خورد تین گرام طبا شیر تین گرام مصطگی رومی تین گرام اور چینی نوگرام ان تمام ادویہ کو پیس کر سفوف تیار کریں اور آدھا چمچہ چائے والا ہمراہ پانی دن میں دو تا تین بار استعمال رکرنا بے حد مفید ہے۔

اگر آپ کے سانس کی بدبو ہزار کوشش کے باوجو د بھی ختم نہیں ہوتی تو الائچی استعمال کریں یہ اینٹی ہیکٹریل خصوصیات کی حامل ہے اور اس کی تیز خوشبو منہ کی بدبو دور کردیتی ہے۔ یہ نظام انہضام کو بہتر بناتی ہے اور منہ کی بدبو کی ایک بڑی وجہ نظام انہضام کی خرابی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ سبر الائچی دیگر اور ل ڈیز یز منہ کے السر‘ منہ کے چھالے‘ خناق ‘ ٹانسلز وغیرہ میں زرور دیا گگانے کی ادویات میں مستعمل ہے۔

سبز الائچی کا سفوف آدھی چمچ صبح نہار منہ مسلسل استعمال کرنے سے پسینے کی بدبو کو خوشبو میں بدل دیتی ہے۔ الائچی پھیپھڑوں میں خون کے دورانیہ کو بڑھا کر نزلہ، زکام، کھانسی ، دمہ کے امراض میں آرام پہنچاتی ہے۔ جبکہ بلغم کو باہر نکالنے کیلئے بھی انتہائی مددگار ہے۔ اس کے آدھی چمچ پاؤڈر کو دن میں دو تین بار کھانے سے ڈیپریشن ‘سٹریسااور دیگر دماغی و نفسیاتی امراض میں فائدہ ملتا ہے الائچی میگنیشیم ، پوٹاشیم اور کیلشیم کے مرکبات سے بھرپور ہوتی ہے اس لیے یہ خون کے الٹرولائٹس کیلئے صحت کا خزانہ ہے۔ یہ اجزا دوران خون کو بہتر بنانے میں اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔

الائچی خوشبو اور ذائقہ دار ہونے کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ پوٹاشیم ، کیلشیم ، سلفر ، اور میگنیشیم حاصل کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ مزید یہ کہ ، یہ بہت سارے حیاتین سے مالا مال ہے۔ الائچی کھانے سے متعلق کچھ مقبول صحت کے فوائد درج ذیل ہیں ۔
اینٹی کینسر پراپرٹیز
 الائچی کینسر سے مقابلہ کرنے میں مفید ثابت ہوئی ہے۔ لہذا آپ کی باقاعدہ غذا میں الائچی شامل کرنا کینسر سے نمٹنے کے لئے کافی فائدہ مند ہے۔
قلبی صحت
قلبی صحت کے لیے الائچی مفید ہے. اس کے استعمال سے دل کی دھڑکن کم ہوجاتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر کو بھی قابو میں رکھتی ہے۔
بلڈ پریشر
آپ کے بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لئے الائچی کافی فائدہ مند ہے ، جو آپ کے دل اور گردوں کی صحت کو برقرار رکھنے کی کلید ہے۔
ذہنی دباؤ
الائچی کی چائے پینا افسردگی سے لڑنے کا ایک مثالی طریقہ ہے۔ اس میں ایک قدرتی جزو ہوتا ہے جو جسم کو صاف ستھرا کرنے اور خلیوں کو دوبارہ زندہ کرنے میں مدد دیتا ہے جو افسردگی سے لڑنے میں پوری طرح مدد کرتے ہیں۔
نظام انہظام
الائچی نظام انہظام کے امور جیسے معدے میں درد کے علاج کے لئے ایک مفید دوا ہے۔
پیشاب کی تکلیف
الائچی کی راحت بخش خصوصیات پیلی اور گردے کے پتھروں کو خارج کرنے میں معاون ہے۔ اس کے علاوہ گردے ، مثانے اور پیشاب کی تکلیف جیسے گردے کی سوزش ، جلن یا تکلیف دہ پیشاب ، اور بار بار پیشاب آنے کی اکتاہٹ کو کم کرنے میں بھی معاون ہے۔
اینٹی مائکروبیل پراپرٹیز
الائچی سے نکالا گیا تیل کچھ انتہائی خطرناک جرثوموں کی افزائش اور پھیلاؤ کو روکنے میں اہل ہے جو اکثر زہر پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
دمہ
الائچی دمہ جیسے سانس لینے کے امور میں جدوجہد کرنے والے لوگوں کے لئے بھی امداد فراہم کرسکتی ہے۔
اینٹی سوزش کی خصوصیات
الائچی پٹھوں اور جوڑوں کے درد کے لیے مفید ہے۔ چونکہ الائچی میں سوزش اور انسداد کارسنجینک خصوصیات ہیں۔
سم ربائی
الائچی ایک سم ربائی کرنے والے ایجنٹ کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔ الائچی میں موجود ضروری تیل اور بائیو کیمیکل ڈٹ آکسفائنگ اثرات مہیا کرتے ہیں۔
متلی اور الٹی
الائچی متلی کے علاج کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ الائچی ایک موثر ٹانک اور محرک ہے اور متلی اور الٹی کی حساسیت کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوئی ہے۔
گلے کی سوزش
گلے کی سوزش کے لیے ، الائچی ایک اچھے علاج کے طور پر کام کرتی ہے۔ الائچی اور دار چینی دونوں کو پانی میں ابال کر ہر صبح غرارے کرنے سے تکلیف کو کم کیا جاسکتا ہے۔
بد بو دار سانس
الائچی ایک عام مسئلے کے خلاف ایک بہت موثر علاج ہے جسے ہیلیٹوسس یا منہ کی بدبو کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ صرف بیجوں کو چبانے سے آپ کے منہ سے آنے والی کسی بھی بدبو کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
 چھاتی کے کینسر میں کردار

  کارڈیمونن پر یہ تحقیق فلوریڈا اے اینڈ ایم یونیورسٹی، ٹالاہاسی میں اسسٹنٹ پروفیسر پیٹریشیا مینڈونسا اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے جس میں بالترتیب افریقی اور یورپی نسلوں سے تعلق رکھنے والی امریکی خواتین سے چھاتی کے خلیات لیے گئے تھے۔

  تحقیق کے دوران کارڈیمونن کو چھاتی کے سرطان کی ایک خطرناک قسم ’’ٹرپل نیگیٹیو‘‘ کے خلاف آزمایا گیا۔ چھاتی کا یہ سرطان ’’پی ڈی ایل 1‘‘ (PD-L1) کہلانے والے ایک جین میں ضرورت سے زیادہ سرگرمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

کارڈیمونن کے استعمال سے ٹرپل نیگیٹیو بریسٹ کینسر کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہوئی۔

البتہ کارڈیمونن کی بدولت PD-L1 جین کی سرگرمی صرف یورپی نسل کی خواتین ہی میں کم ہوئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کارڈیمونن کے اثرات مختلف نسلوں پر الگ طرح سے مرتب ہوتے ہیں۔

مذکورہ تحقیق کی تفصیلات فلاڈیلفیا میں منعقدہ ’’ایکسپیریمنٹل بائیالوجی 2022‘‘ کانفرنس میں گزشتہ روز پیش کی گئی ہیں۔

اسی کے ساتھ پیٹریشیا مینڈونسا نے خبردار کیا ہے کہ ابھی یہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے لہٰذا کینسر کے علاج میں الائچی کے استعمال کا کردار حتمی اور فیصلہ کن ہر گز نہ سمجھا جائے۔
 یہ بھی پڑھیں:      حکومت کی تبدیلی ، قرض پروگرام معطل ہوگا یانہیں ؟؟آئی ایم ایف نے وضاحت دیدی