حکومت کی تبدیلی ، پاکستان کو قرضہ ملے گا یا نہیں ؟؟آئی ایم ایف نے واضح کردیا

Apr 05, 2022 | 10:49:AM
قرض پروگرام معطل
کیپشن: آئی ایم ایف اور پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد آئی ایم ایف نے بھی اپنا پلان بتادیا ۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ دوبارہ بات چیت کیلئے پرعزم ہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق نئی حکومت بننے کے بعد قرض پروگرام میں شمولیت پر بات ہوگی، نئی حکومت سے معاشی پالیسیوں پر بات چیت کی جائے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کا پاکستان کے لیے اپنا قرض پروگرام معطل کرنےکا کوئی ارادہ نہیں، مجوزہ نئی حکومت کےساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی رجسٹریشن۔ٹرانسفر کرانے والوں کے لئے خوشخبری