قیمتوں میں اضافہ: ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

Sep 04, 2022 | 11:38:AM
قیمتوں میں اضافہ: ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ایل پی جی ایسوسی ایشن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 10 ستمبر تک قیمتوں کو کنٹرول کرے ورنہ ملک گیر ہڑتال کی کال دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: آٹے کی قیمتیں بلند ترین،کراچی میں آٹا سب سے مہنگا

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اوگرا کی جانب سے  قیمت 212 روپے مقرر کی لیکن فروخت 280 روپے میں ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 2496 مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 3300 میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں گیس کی قیمت 270 سے 300 روپے فی کلو وصول کی جارہی ہے۔