آٹے کی قیمتیں بلند ترین،کراچی میں آٹا سب سے مہنگا

Sep 03, 2022 | 13:09:PM
آٹے, قیمتیں, بلند ترین،کراچی, آٹا,ادارہ شماریات,پنجاب,کے پی کے
کیپشن: آٹے کی قیمتیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،کراچی میں آٹےکا20کلو کا تھیلا2140روپے تک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار آٹے کا  ریٹ فی کلو 107 روپے بڑھ گیا،ایک ہفتے میں آٹے کا20 کلو کا تھیلا 180روپے تک مہنگا ،کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئے، پنجاب,کے پی کے مقابلےکراچی میں آٹے کا 20کلو کاتھیلا1160 روپے تک مہنگا ہو گیا،اسلام آباد,راولپنڈی کے مقابلے بھی کراچی میں آٹے کا تھیلا1160روپے تک مہنگا ہے،حالیہ ہفتے کراچی میں آٹےکا20 کلوتھیلا180 جبکہ حیدر آباد میں140 روپے تک مہنگا ہوا۔

کوئٹہ120,خضدار میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100روپے تک مہنگا  ہوا،سکھر میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 40روپے تک بڑھی ،ایک ہفتے میں لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا20 روپے تک مہنگا ہوا  اس کے علاوہ حیدر آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2080روپےتک پہنچ گئی،خضدار میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا1950 روپے تک پہنچ گیا ،کوئٹہ اور لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا1920روپے تک پہنچ گیا،سکھر میں آٹے کے تھیلے کی قیمت1800روپے تک ہے

پشاور اور بنوں میں آٹے کا تھیلا 980روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے،اسلام آباد,راولپنڈی میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت980 روپے تک ہے  جبکہ پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی آٹے کاتھیلا980 روپے تک پہنچ چکا ہے ۔