دھرمیندر نے ہیما مالنی  کو دیکھا تو  ۔۔۔۔۔

Sep 04, 2021 | 11:58:AM
دھرمیندر نے ہیما مالنی  کو دیکھا تو  ۔۔۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ہیما مالنی نے بتایاکہ دھرمیندر کی ان سے پہلی ملاقات کے اے عباس کی فلم کے پریمیئر  پر ہوئی ، 1975 میں فلم شعلے میں دھرمیندر کے مدِ مقابل کام کرتے ہوئے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے والی یہ جوڑی 1980میں شادی کے بندھن میں بندھی ۔
 تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی مشہور  و معروف جوڑی دھرمیندر اور ہیما مالنی شادی سے تقریباً 10 سال پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے،  تھا۔اداکارہ نے اپنی بائیو میں اپنے شوہر اور  اداکار دھرمیندر سے ہونے والی پہلی ملاقات کا ذکرکرتے ہوئے وہ لکھتی ہیں دھرمیندر کی ان سے پہلی ملاقات کے اے عباس کی فلم’ آسمان محل ‘کے پریمیئر  پر ہوئی۔

ہیماکے مطابق، انہیں یاد ہے کہ پروڈیوسر اور مینٹور  بی اننتھسوامی نے ان کی والدہ سے کہا تھا کہ ہیما کو شہرت کے لیے بڑی فلموں کے پریمیئر میں شرکت کرنی چاہیے۔ اداکارہ نے اپنی بائیو میں لکھا ہے کہ انھوں نے اسی دوران اپنی پہلی فلم مکمل کی تھی اور انھیں نہیں پتا تھا کہ پریمیئر شوز کیا ہوتے ہیں، فلم کے انٹرویل کے دوران انھوں نے چند فنکاروں اور پروڈیوسر کو اسٹیج پر بلایا اور ان سے فیڈ بیک مانگا (اور ایسا ہر فلم کے پریمیئر میں ہواکرتا تھا) لیکن جب انھیں اسٹیج پر بلایا گیا تو وہ اکیلی گئیں ہیما کے مطابق  وہ اس وقت بہت شرمیلی ہوا کرتی تھیں۔

اداکار ہ نے اپنی بائیو گرافی میں دھرمیندر سے ہونے والی  پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ جب وہ اسٹیج کی طرف جا رہی تھیں تو انھوں نے دھرمیندر کو ششی کپور سے پنجابی میں کہتے سنا کہ ’کُڑی بڑی چنگی ہے‘(لڑکی بہت خوبصورت ہے) لیکن انھوں  نے نظر انداز کیا۔ بعدازاں انہیں  راج کپور  ڈریم گرل کے طور  پر متعارف کروایا گیا، اس وقت  دھرم جی اور  ششی کپور کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے ہوئے وہ  خاصی گھبرائی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس کے بعد اداکار جوڑی نے ایک ساتھ متعدد فلموں میں کام بھی کیاہیما مالنی اور دھرمیندر 1970 کی دہائی میں اسکرین پر بالی وڈ کی سب سے مشہور جوڑی سمجھے جاتے تھے اور انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں شعلے، سیتا اور گیتا، دل لگی اور ڈریم گرل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      جنوبی کوریا: 91افراد کو ویکسین لگائی گئی جو۔۔۔۔۔ اہم انکشافات