ملک میں اس سال بارشوں سے صدی کا ریکارڈ ٹوٹا ہے: خواجہ سعد رفیق

Oct 04, 2022 | 15:04:PM
 ملک میں اس سال بارشوں سے صدی کا ریکارڈ ٹوٹا ہے: خواجہ سعد رفیق
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق  نے کہا ہے کہ  ملک میں اس سال بارشوں سے صدی کا ریکارڈ ٹوٹا ہےاور سیلاب سے ریلوے کو سوا پانچ سو ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

 ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےان کا  کہنا تھا کہ  ریلویز نے سیکرٹری سے مزدور تک سیلابی علاقوں میں کام کیا ہے،ہم نے اپنے آپریشنز کو موجود ذرائع سے دوبارہ چلایاہے، ریلوے جب واپس لی تو اس وقت خسارہ ساڑھے سینتالیس ارب روپے تھا ۔ریلوے کا ساٹھ ملین ریونیو تھا ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے بیس سے چھتیس ارب روپے تیل کی مد میں ادا کرنے پڑیں گے۔ریلوے پر تیل کی مد میں سولہ ارب روپے اضافی بوجھ پڑے گا اور ڈالر کی بڑھتی قیمت سے ادائیگیوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔

 وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا مزیر کہنا تھا کہ ریلویز کی زمینوں کو ڈیجیٹلائز کریں گے ، سپریم کورٹ کے آرڈر کے تحت ریلوے لائن بزنس کےلئے مختص ہوگی۔ اگر سپریم کورٹ نے بزنس کرنے کی اجازت دیدی تو بزنس 16ے 17ارب روپے تک پہنچا دیں گے ،میں درخواست کروں گا چیف جسٹس سے کہ ریلوے کا کیس جلدی لگاکر سن لیں  ہم دلائل پیش کریں گے کہ بزنس کی اجازت دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی خالی زمینوں کو مڈ ٹرم پر دینا ہوگا تاکہ منافع محکمہ کو آ سکے۔پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز کو پل بنانے کی اجازت دی جاتی تھی چند ٹکوں کے عوض اب وہ دس کروڑ روپے جمع کروائے گا پھر اجازت دیں گے۔ فریٹ آپریشن میں ریلوے کرائے دوسری ٹرانسپورٹ سے کم ہیں۔