جرمنی میں عمر شریف کی نماز جنازہ اداکردی گئی

Oct 04, 2021 | 17:32:PM
عمر شریف،نماز جنازہ ،ادا
کیپشن: عمرشریف کی نماز جنازہ ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )پاکستان کے معروف کامیڈین اور سٹیج کے بادشاہ عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی میں ادا کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق عمر شریف کی نماز جنازہ نیورمبرک کی ترکش مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی ، جس میں اہل خانہ اور جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی  نے شرکت کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی سے قبل عمرشریف کی میت ورثا کے حوالے کی گئی۔عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا گیاہے اور ممکنہ طور پر ان کی میت آج ہی میونخ سے پاکستان کیلئے روانہ کر دی جائیگی اور ان کی میت منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی پہنچے گی ۔

واضح رہے کہ دوروز قبل معروف کامیڈین عمر شریف کا جرمنی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ اداکار عمر شریف 4 روز جرمنی کے اسپتال میں داخل رہے ، انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا۔

عمر شریف کئی ہفتوں تک  کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہے، ڈاکٹروں نےعمر شریف کو علاج کیلئے امریکا کے اسپتال میں داخل کرانےکا کہا تھا، عمر شریف کو منگل 28 ستمبر کو ایئرایمبولنس میں روانہ کیا گیا تھا۔

لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ یاسرہ رضوی کی زنجیروں میں جھکڑے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل