ایم ڈی سندھ سالڈویسٹ مینجمینٹ کو عہدے سے ہٹادیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے ایم ڈی سندھ سالڈویسٹ مینجمینٹ اتھارٹی امتیاز علی شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امتیاز علی شاہ کو الیکشن کمیشن نےایم ڈی سندھ سالڈویسٹ مینجمینٹ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ نسیم الدین میرانی کو نئے ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کراچی تعنیات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
اس حوالے سے سندھ حکومت نے امتیاز شاہ کو عہدےسےہٹانےکی سمری الیکشن کمیشن کو ارسال کی تھی ،سندھ ہائیکورٹ نے بھی امتیاز شاہ کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات دیے تھے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجود کئی اعلی افسران کی عہدوں پر موجودگی کی نشاندہی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:فخرزمان نے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ برابرکردیا