آگ لگانے والے ملک کے دوست نہیں ہو سکتے، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

Nov 04, 2022 | 19:25:PM
  آگ لگانے والے ملک کے دوست نہیں ہو سکتے، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جلاو، گھیراواور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آگ لگانے والے ملک کے محسن نہیں ہو سکتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈد فتنہ کی ذہنیت نے ملک کو تقسیم کر دیا ہے اور اس فارن فنڈد فتنہ کی انتشار ، شدت پسندی اور تقسیم کی سیاست ، ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سوال یہ ہے کہ ابھی تک پنجاب حکومت نے ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی اور یہ فارن فنڈڈ فتنہ کسی بھی سرکاری ہسپتال سے رپورٹ نہیں لکھوا رہے ، جو قانون ہے۔ 
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ اپنا میڈیکو لیگل کے قانونی ضابطوں کو پورا نہیں کر رہا یہ فارن فنڈڈ فتنہ ملک میں انتشار چاہےا ہے اور پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف سے نکلنے کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ الیکشن نہیں خانہ جنگی چاہتے ہیں جس کا مظاہرہ ہر روزہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اقدامات پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے خلاف جنگ ہے مگر عوام نے انتشار کی اور فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔