تحریک انصاف کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

Nov 04, 2022 | 12:17:PM
پاکستان تحریک انصاف, اسد عمر ,عمران خان, فیصل جاوید , شوکت خانم اسپتال
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر گزشتہ روز ہونے والے قاتلانہ حملے کے باعث آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔


پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا۔

 ضرور پڑھیں :لانگ مارچ فائرنگ: پولیس اور حساس اداروں کی ابتدائی رپورٹ مکمل 

دوسری جانب صوبائی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر مراد راس لاہورکے شوکت خانم اسپتال پہنچ گئے جہاں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان زیرِ علاج ہیں۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ عمران خان کی طبیعت کافی بہتر ہے، دیکھتے ہیں کہ ڈاکٹر عمران خان کو کیا مشورہ دیتے ہیں۔انہوں نے لانگ مارچ کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ جو بھی فیصلہ ہو گا، بہتر ہو گا۔

عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ عمران خان کی طبیعت کافی بہتر ہے، دیکھتے ہیں کہ ڈاکٹر عمران خان کو کیا مشورہ دیتے ہیں۔انہوں نے لانگ مارچ کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ جو بھی فیصلہ ہو گا، بہتر ہو گا۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی عمران خان کی عیادت کے لیے شوکت خانم پہنچ گئے، میاں اسلم اقبال نے بھی عیادت کی ہے، فواد چوہدری،زلفی بخاری ہسپتال پہنچے ہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ابھی گفتگو کرنا مناسب نہیں ، عمران خان کی عیادت کرنے دیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں عمران خان، فیصل جاوید اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔عمران خان اور فیصل جاوید لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کی جانب سے حملہ آور سے تفتیش کا سلسلسہ بھی جاری ہے اور پولیس نے گرفتار ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔