کچھ بھی بہتر نہیں۔۔ وزیراعظم نے پوری قوم کو پریشان کرکے رکھ دیا۔۔ مرتضیٰ وہاب

May 04, 2021 | 17:58:PM
کچھ بھی بہتر نہیں۔۔ وزیراعظم نے پوری قوم کو پریشان کرکے رکھ دیا۔۔ مرتضیٰ وہاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال میں وفاقی حکومت میں صرف ایک شخص نے بہترین کام کیا ہے اور وہ شخص وزیر اعظم کا فوٹو گرافر ہے۔ 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سندھ اسمبلی بلڈنگ کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہیں اب وہ سڑک پر سفر کرنے لگے ہیں اور آج پہلی بار وہ بازار میں نکلے تو ان کی ویڈیو اور تصاویر میں کوئی خریدار نظر نہیں آیا اس کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں ایک تو یہ کہ مہنگائی بہت ہے اور لوگ خریداری نہیں کرسکتے یا دوسری وجہ یہ کہ کسی کو بازار میں آنے ہی نہ دیا گیا ہو۔ 
انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس وزیر اعظم سے پریشان ہے۔ گزشتہ ایک سال میں گندم میں 19 فیصد، مرغی 85 فیصد، دودھ 13 فیصد اور ٹماٹر کی قیمت میں60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس نااہل حکومت نے امپورٹ کوڈبل اور ایکسپورٹ کو کم کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسا زرعی ملک گندم، چینی اور کپاس امپورٹ کررہا ہے۔ شوکت ترین نے درست کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ غلط تھا کیونکہ انہیں ابھی مزید بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرنا ہے اور عمران خان پاکستان کی عوام کو رلا رہے ہیں ۔
مرتضیٰ نے مزید کہا کہ پونے تین سال میں ملک کے قرضوں میں 12.4 کھرب سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کے انڈکس میں گزشتہ پانچ ماہ میں پانچ فیصد کمی ہوئی ہے کیونکہ سرمایہ داروں کا حکومت پر اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "وزیر اعظم صاحب سب بہتر نہیں ہے, آپ کی نااہل حکومت نے عوام کو بھنور میں دھکیل دیا ہے" ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کہتی تھی کہ معیشت کو بہتر کردیا ہے اور پیپلز پارٹی کہتی تھی کہ معیشت بہتر نہیں ہورہی ہے۔اب ان کے وزیر خزانہ نے پیپلز پارٹی کے موقف کی تائید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "وزیر اعظم صاحب اب اعلانات سے آگے بڑھ کر اقدامات کریں" ۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ضمنوزیراعظم عمران خان کے غلط فیصلوں سے متعلق اعتراف پر قومی اسمبلی میں تحریک جمعی انتخابات میں عوام نے انہیں ووٹ نہ دے کر اپنا غصہ نکالا ہے ۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ "میں سمجھتا ہوں وزیر اعظم اسمبلیاں نہیں توڑیں گے کیونکہ یہ غلطی اور یہ سلیکشن دوبارہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں۔