پشاور دھماکے کے عینی شاہد کا آنکھوں دیکھا حال۔۔اہم انکشافات

Mar 04, 2022 | 15:17:PM
عینی شاہد
کیپشن: عینی شاہد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور میں قصہ خوانی بازار کی کوچہ رسالدار مسجد میں دھماکے سے اب تک 30 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے،عینی شاہد نے سارا قصہ بتا دیا۔

پولیس  نے مسجد میں ہونے والے دھماکےکے خودکش ہونے کی تصدیق کی ہے۔جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہد نے بتایا کہ  کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے سکیورٹی اہلکاروں پر 5 سے 6 فائر کیے اور پھر تیزی سے مسجد کے اندر داخل ہوا اور خود کو اڑا دیا۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2022-03-04/news-1646389796-7672.jpg

عینی شاہد نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو منبر کےسامنے اڑایا اور دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضا پھیل گئے۔

عینی  شاہد کا کہنا تھا کہ مسجد کے ہال میں 12 لاشیں دیکھی، لاتعداد زخمیوں کو ہسپتال  پہنچایا،  دھماکے کے وقت پورا ہال بھرا ہوا تھا،  یہ واقعہ تقریباً 12 بجکر 55 منٹ پر پیش آیا اس وقت مسجد پوری بھری ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید  بتایا کہ اسی علاقے میں چار روز پہلے بھی ایک گھر پر دستی بم حملہ ہوا تھا جس پر  ہم نے سکیورٹی بڑھانے کا کہا تھا لیکن  سکیورٹی کا کوئی نام و نشان نہیں،  جمعہ کے روز بھی کوئی سکیورٹی نہیں ہوتی۔

عینی شاہد کا کہنا تھاکہ ریسکیو ٹیمیں دیر سے پہنچیں، زخمیوں کو موٹر سائیکلوں پر ہسپتال  پہنچایا، تنگ  گلیوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں  میں مشکلات  کا سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    پشاورجامع مسجد میں خود کش دھماکا، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کرلی