موسم کے حوالے سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہےگا جب کہ اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہےگا، اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک رہےگا۔
مری کا موسم انتہائی دلکش اور دیدنی ہو گیا ہے کبھی بادل چھا جاتے ہیں تو کبھی دھوپ نکل آتی ہے مری میں موجود سیاح خوبصورت موسم سے خوب لطف اندوز بھی ہو رہے ۔ برف سے بنے مجسموں کے ساتھ خوب سلفیاں بھی بنا رہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور :جامع مسجد میں خود کش دھماکہ؛ 30افراد شہید،50 زخمی
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان پیکج۔ عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں