وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

Mar 04, 2022 | 00:31:AM
وفاقی وزیر، شیریں مزاری، بیٹی، بغاوت کا مقدمہ درج،
کیپشن: وفاقی وزیر شیریں مزاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا۔ ان کے خلاف یہ مقدمہ بلوچ طلبہ کے احتجاج میں شرکت کرنے پر درج کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے طلبا کے پریس کلب کے سامنے احتجاج پر کارکن انسانی حقوق اور وکیل ایمان زینب مزاری کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا، ایم این اے محسن داوڑ سمیت احتجاج میں شریک سینکڑوں طلبا کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مقدمہ میں بغاوت کی دفعہ 120 بی شامل کی گئی ہے ،مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت اور سڑک بند کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف فیشن ڈیزائنر کی اسسٹنٹ پروفیسر سے منگنی