موجودہ حکومت نے پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بندکر دی

Jun 04, 2022 | 18:35:PM
 موجودہ حکومت نے پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بندکر دی
کیپشن: FILE PHOTO
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)حکومت نے پٹرول ،بجلی مہنگی کرنے کے بعد پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی سپلائی بند کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  سوئی ناردرن کے  ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ سسٹم میں ایل این جی بروقت شامل نہ کرنے پر گیس کی قلت ہوئی، ایل این جی کا جہاز کراچی میں لنگر انداز نہ ہونے کی وجہ سے سسٹم میں گیس کی کمی آئی۔

رپورٹ کے  مطابق کیپٹو پاور پلانٹ استعمال کرنے والی ٹیکسٹائل ملز کی گیس بند کی گئی ہے، جہاز لنگر انداز ہونے کے بعد گیس کی قلت ختم ہوجائے گی۔یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس 45 فیصد اورسوئی سدرن کیلئے گیس 44فیصد مہنگی کی ہے۔