پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں  میں پولیووائرس کیسز میں اضافہ، 11سیمپلز رپورٹ

Jul 04, 2023 | 18:11:PM
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں  میں پولیووائرس کیسز میں اضافہ، 11سیمپلز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی بڑھتی تعداد نے خطرے کی گھنٹی بجا دی جبکہ سمپلز کی تعداد 11 ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری کی ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی رپورٹ سامنے آئی ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس سمپلز کی تعداد 11 پائی گئی،جس میں  پشاور کے ماحولیاتی نمونے سے ملنے والے  پولیو وائرس کے سپملز کی تعداد 4 ہے جبکہ پاکستان میں رپورٹ ہونے والے   5 ماحولیاتی نمونے افعانستان کے جینتاتی نمونوں سے مشابہ ہیں۔

پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے نے  پاکستان میں افعانستان سے  کراس باڈر ایکٹو ٹرانسمشن کا واضح ثبوت قرار دیا ،پاکستان میں رواں برس میں اب تک  بنوں سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد غیرملکی قرضوں میں کتنی کمی ہوئی؟