فردوس شمیم نقوی ، سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی منظور،روبہ عمر ڈار کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

Jan 04, 2024 | 17:23:PM
فردوس شمیم نقوی ، سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی منظور،روبہ عمر ڈار کے حوالے سے اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین،شہزاداحمد ،ممتاز جمالی)بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی منظور ، عثمان ڈار کی والدہ اور عمر ڈار کی اہلیہ  کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست پر الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسر  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل  کے این اے 264 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی ،اپیل پر سماعت جسٹس ہاشم نے کی،وکیل سردار اختر مینگل  نے کہا کہ ریٹرننگ افسر اختر مینگل کے کاغذات پر اقامے کا اعتراض ہونے پر کاغذات مسترد کئے ہیں، جسٹس ہاشم کاکڑ نے دلائل سننے کے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو این اے 264 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ 
ٹرانسجنڈر امیدوار نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل دائر پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے پیر تک جواب طلب کر لیا،اقلیتی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی نایاب علی کے کاغزات منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی ،دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ نایاب علی کے کاغذاتِ پر ٹرانسجینڈر ہونے کی وجہ سے اعتراض ہے،ان کے شناختی کارڈ میں میل، فی میل نہیں بلکہ ایکس لکھا ہےجب تک ان کے شناختی کارڈ پر میل یا فی میل نہ لکھا ہو یہ انتخابات نہیں لڑسکتے،اس دوران ایپلٹ نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اس معاملے کو ریٹرننگ افسر کے پاس اٹھایا تھا؟آپکی درخواست ہی مکمل نہیں، اس درخواست کو میں یہاں پر خارج کرسکتاہوں،آپ نے جو اعتراضات اٹھائے تھے کیا وہ تحریری تھے یا زبانی تھے؟ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے ہوئی فریقین کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ پیر تک کے لئے جواب بھی طلب کرلیا۔ 

عارف والا سے پی ٹی آئی کے امیدوار این اے 140 اور صوبائی حلقہ پی پی 196 سے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے قائم کردہ ملتان ٹربیونل نے سماعت کے بعد مسترد کر دیے چوہدری نعیم ابراہیم نے کاغذات مسترد ہونے پر اپیل ڈائر کررکھی تھی ،الیکشن کمیشن کی طرف سے قائم کردہ ملتان ٹربیونل نے سماعت کے بعد صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 196 سے چوہدری نعیم ابراہیم کے کاغذات نامزدگی دوبارہ مسترد کر دیئے ، جبکہ 3 ایم پی او کے تحت لاہور ہائیکورٹ نے رہائی کے سلسلہ میں ہونے والی سماعت کے بعد 10 جنوری کی تاریخ دے دی۔

الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے ریحانہ امتیاز ڈار اور روبہ عمرڈار کے این اے 71 سیالکوٹ سےکاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر ریٹرننگ آفیسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا،جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اپیل پر سماعت کی ، الیکشن اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے این اے 71 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں، کاغذات نامزدگی کے خلاف جو اعتراضات اٹھائے گئے ان کے جوابات جمع کروائے گئے ، اس کے باوجود ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے ، اپیلوں میں استدعا کی گئی کہ الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دےدیا،این اے 236 کراچی سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات منظور۔۔الیکشن ٹریبونل نے فردوس شمیم نقوی کی اپیل منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں ؛ ٹی20 ورلڈکپ :پاک بھارت مقابلے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی