تحریک انصاف نے معیشت کی شدید تباہی کی ،اسحاق ڈار

Jan 04, 2023 | 18:24:PM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار، پی ٹی آئی، معاشی اعدادوشمار، درست نہیں،
کیپشن: اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے جومعاشی اعدادوشماردیئے وہ درست نہیں،پی ٹی آئی کو2018میں مستحکم معیشت ملی،کم تجربے کے باعث تحریک انصاف نے معیشت کی شدید تباہی کی .
وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کی،پی ٹی آئی نے وائٹ پیپرسے عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کی،پی ٹی آئی نے جومعاشی اعدادوشماردیئے وہ درست نہیں،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کو2018میں مستحکم معیشت ملی،پی ٹی آئی کے دورمیں مالیاتی خسارہ عروج پرپہنچا،پی ٹی آئی دورمیں محصولات میں کمی ہوئی۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ پی ٹی آئی دورمیں ادویات کی قیمتوں میں300سے500فیصداضافہ ہوا،پی ٹی آئی دورمیں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ہوا،موجودہ حکومت نے6ماہ کی مختصرمدت میں 3000ارب سے زائدمحصولات اکٹھے کیے،اس سال ایف بی آر نے7470ارب کا ٹارگٹ سیٹ کیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دورمیں معاشی شرح نمو6.5فیصدتھی،ن لیگ کے دورمیں معیشت تیزی سے ترقی کررہی تھی، نوازشریف کے دورمیں ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاگیا،پی ٹی آئی کے دورمیں لوڈشیڈنگ کے معاملے پرتوجہ نہیں دی گئی۔
انہوںنے کہاکہ روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی معیشت کوچیلنجزدرپیش ہیں،ہمارے دور میں دہشتگردی کی فضا تھی،ہم نے ضرب عضب جیسے چیلنجز اور بجلی کے شارٹ فال کو ختم کیا،پی ٹی آئی نے کسی سیکیورٹی آپریشن کیلئے فنڈزمختص نہیں کیے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ نوازشریف کے دورمیں ایکسپورٹ میں خاطرخواہ اضافہ ہوا،پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں صرف 61 ارب ڈالرز کا اضافہ کیا،جی ڈی پی گروتھ اوسطاً 4.0 سے شروع کر کے 6 فیصد پر 2018 میں ختم کی،ہماری حکومت میں ایکسپورٹ 5مہینوں میں12.3 سے 12.1 فیصد تک ہے،کم تجربے کے باعث تحریک انصاف نے معیشت کی شدید تباہی کی ،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی درآمدات اوربرآمدات کے حوالے سے بھی گمراہ کررہی ہے،پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں تنقیدکے سواکچھ نہیں کیا۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے55لاکھ ملازمتیں دینے کاجھوٹادعویٰ کیا،میں نے جواعدادوشمارپیش کیے ہیں اس کوپی ٹی آئی والے غلط ثابت نہیں کرسکتے،پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرےگا،دن رات کام کررہے ہیں،ہم ڈیلیورکرکے دکھائیں گے،امیدہے آئندہ کچھ دنوں یاہفتوں میں سعودی عرب ڈیپازٹ میں اضافہ کرےگا،ہم نے2016،17میں35ارب ڈالرکابندوبست کیاتھا۔
انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتمادکے بعدیہ بارودی سرنگیں بچھاکرگئے،معاشی استحکام کیلئے اقدامات جاری ہیں،ہم نے ملک کوڈیفالٹ سے بچایا،ہم نے حکومت ریاست بچانے کیلئے لی،سیاست بچانے کیلئے نہیں،اسحاق ڈار نے کہاکہ ایل سیزکے مسائل عارضی ہیں، جلدمعاملات حل کرلیں گے،پی ٹی آئی کے دورمیں مہنگائی میں11فیصداضافہ ہوا،نوازشریف دورمیں ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کومکمل کیا،پوری کوشش ہوگی کہ اس باربھی آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہو،30جون2023تک ہماری مالی پوزیشن پہلے سے بہترہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی