کرپشن کیس: ایڈیشنل آئی جی بلوچستان اور ڈی جی نیکٹا عدم شواہد پر بری 

Jan 04, 2021 | 20:15:PM
کرپشن کیس: ایڈیشنل آئی جی بلوچستان اور ڈی جی نیکٹا عدم شواہد پر بری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)احتساب عدالت نے اربوں روپے کے مبینہ کرپشن کیس میں ایڈیشنل آئی جی بلوچستان اور ڈی جی نیکٹا کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق علی ناصر رضوی اور اختر عمر حیات لالیکا کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا ،نیب ریفرنس میں الزام عائد کیاگیا تھا کہ افسران نے دوران تعیناتی ڈی پی او وہاڑی قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا،وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ کرپشن کے دنوں میں پٹشنرز تعینات نہیں تھے ۔عدالت نے 2008 سے 2013 تک کی دو انکوائریوں پر فیصلہ سنایا، نیب حکام کرپشن کیس ثابت نہ کرسکے۔