پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کا 11 جنوری کو سکول کھولنے کا اعلان 

Jan 04, 2021 | 17:54:PM
 پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کا 11 جنوری کو سکول کھولنے کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نجی سکولز ایسوسی ایشن کے سربراہان کاشف مرزا اور ملک ابرار نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے کہا ہے کہ حکومت نے دس ماہ ضائع کردیئے، کورونا ایس اوز پیز کیساتھ 11 جنوری کو سکول کھول دینگے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا اور سینئر نائب صدر ملک ابرار کی پریس کانفرنس پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کا 11 جنوری سے اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا۔سینئر نائب صدر ملک ابرار کا کہنا ہے کہ حکومت نے مرحلہ وار سکول کھولنے کا اعلان کیا ہے لیکن ہم اپنے سکول 11 جنوری سے کھولیں گے۔ 
ملک ابرار کا مزید کہنا تھا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی مکمل کھلے ہیں،سکولز بند کیوں۔ تعلیمی اداروں میں کرونا ایس او پیز پر عمل کریںگے، اپنے بچوں کیلئے سکول کے دروازے کھولیں گے۔آﺅٹ آف سکول بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے آٹھ سے دس ماہ ضیاع کرادیئے۔سکولوں کی بندش کی وجہ سے سات کروڑ اساتذہ بےروزگار ہوگئے ہیں۔